امریکی اتحادی فورسز کے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف نئے فضائی حملے، شدت پسندوں کی بکتر بند گاڑیاں، فیول ٹینکرز اور ہتھیار تباہ

اتوار 14 جون 2015 12:53

بغداد ۔ 14 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) امریکی عسکری اتحاد نے شدت پسند گروہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف 15 تازہ فضائی حملے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی فوجی حکام نے بتایا کہ 12 حملوں میں عراق میں شدت پسند گروہ اسلامک اسٹیٹ کو نشانہ بنایا گیا جبکہ شام میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔شدت پسندوں کے خلاف عسکری اتحاد کے سربراہ امریکی بریگیڈیئر جنرل ٹامس ویڈلے کے بقول اتحادی فورسز اسلامک اسٹیٹ اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان تازہ حملوں میں شدت پسندوں کی بکتر بند گاڑیوں، فیول ٹینکرز اور ہتھیاروں کو تباہ کیا گیا ہے۔