ڈیلس پولیس ہیڈ کوارٹرز پر فائرنگ دہشت گردی کی کارروائی نہیں،ڈیوڈ براوٴن

اتوار 14 جون 2015 12:52

ڈیلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹرز پر گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ دہشت گردی کی کارروائی نہیں ہے۔ ڈیلس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براوٴن نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس حملے میں ملوث حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی اس حملہ آور نے اکیلے ہی سر انجام دی تھی۔ قبل ازیں گاڑی میں سوار اس حملہ آور کا محاصرہ کر لیا گیا تھا جبکہ ایک ماہر نشانہ باز نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس حملے کے دوران چار بم بھی استعمال کیے گئے۔ ڈیوڈ براوٴن نے کہا کہ اس کارروائی میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے تاہم حملہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :