این اے122سے متعلق نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے یانہ بنانے بارے محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنایا جائیگا

اتوار 14 جون 2015 12:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) الیکشن ٹریبونل کی طرف سے این اے122سے متعلق نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے یانہ بنانے پر محفوظ کیا گیا فیصلہ ( پیر ) کو سنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر چیئرمین نادرا نے الیکشن ٹربیونل کے رو برو پیش ہو کر سپلیمنٹری رپورٹ مرتب کرنے کے حوالے سے اپنی وضاحت دی تھی جسکے بعد رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے یا نہ بنانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھاجو آج پیر کو سنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :