پنجاب اسمبلی میں کل بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا

اتوار 14 جون 2015 12:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس دو رو ز کے وقفے کے بعد ( پیر )دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لئے پیش کئے جانیوالے بجٹ پر عام بحث کا آغاز ہوگا جسکے لئے پانچ روز مقرر کئے گئے ہیں۔