اہل کوٹلی نے کشمیریوں کے پشتیبان سرا ج الحق کا فقید المثال استقبال کر کے اپنی روایات کا پاس کیا ہے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

جماعت اسلامی کوٹلی کی پوری ٹیم کو کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کرتاہوں ،کوٹلی کے زندہ دلان نے ہولاڑ،سہنسہ ،پوٹھہ،گلپور اور کوٹلی میں جس طرح شایان شان استقبال کیا تاریخ میں یادرکھا جائے گا

اتوار 14 جون 2015 12:17

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ اہل کوٹلی نے کشمیریوں کے پشتیبان امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق کا کوٹلی آمد پر فقید المثال استقبال کر کے اپنی شاندار تاریخی روایات کا پاس رکھا ہے ،میں اہل کوٹلی اور جماعت اسلامی کوٹلی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ان خیالات کااظہار انہوں نے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اور سراج الحق نے تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبانی کی ہے اور جب بھی آزاد کشمیر میں کوئی آفت یا آزمائش آئی ہے تو جماعت اسلامی نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے جس پر پوری کشمیری قوم جماعت اسلامی پاکستان اور اس کی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ سرا ج الحق نے ہندوستان کے دہشت گرد وزیر اعظم نریندر مودی جو کشمیریوں اور پاکستان کے جارحانہ ایجنڈا لے کر آیا تھا اس کو لگام دی ہے ،انہوں نے کہا کہ سرا ج الحق کے واضح اور دوٹوک موقف کی وجہ سے پاکستان کی دیگر سیاسی قیادت کو بھی جرت ہوئی ہے کہ وہ دشمن کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے آگے آئیں انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد سدہنوتی،ہٹیاں بالا ،نیلم اور میرپور کا سراج الحق دورہ کریں گے۔