باغیو رکشمیری اپنے وطن جموں کشمیر کی غلامی اور تقسیم کی مکروہ ساز ش ناکام بنا دیگی‘مقررین

اقوامتحدہ کی قرار دادوں اور خود پاکستانی آئین کے مطابق ریاست جموں کشمیر متنازعہ علاقہ ہے

اتوار 14 جون 2015 12:17

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) باغیو رکشمیری اپنے وطن جموں کشمیر کی غلامی اور تقسیم کی مکروہ ساز ش ناکام بنا دیگی ۔غیر ملکی قابض درندے اورکشمیر کے اندر ان کی مراعات یافتہ قوتیں آج تقسیم اور غلامی کے پلان تیار کر چکی ہیں کشمیریوں کو آج اپنے دوست اور دشمن کی پہچان کرتے اپنی جدوجہد آزادی کو منظم کرنا ہو گا ۔انڈیا نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اٹوٹ انگ کے ذریعے داؤپر لگا رکھا ہے تو دوسری طرف پاکستان نے الحاق کے نام پر آزادی پر مدغن لگا رکھی ہے مگر دونوں کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے اصولوں کے مطابق آزادی نہیں دیتے ۔

دونوں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا قتل عام کرتے ہیں دونوں کشمیر کے آزادی پسندوں پر عرصہ حیات تنگ کر چکے ہیں ایک طرف قتل عام جاری ہے تو دوسری طرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی پاکستان کے زیر کنٹرول خطوں نام نہاد آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں دھڑ لے سے جاری ہیں کہیں بابا جان اور ان کے ساتھیوں کو حق مانگنے کی پاداش میں پابند سلاسل ہیں اسی نام نہاد خطہ جس کو آزادی کا بیس کیمپ کہا جاتا ہے کشمیری مصنف پروفیسر سعید اسعد کو کشمیری عوام تک سچ پہنچانے کی پاداش میں نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے ہمسایہ ملک پاکستان کا وزیراعظم اور عوام خود کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا وکیل قرار دیتے ہیں مگر دوسری طرف ان کے رویے کشمیر دشمنی پر مبنی ہیں ایک طرف کشمیریوں سے دوستی کی بات کی جاتی ہے تو دوسری طرف خود آزادی کا وکیل پاکستان کشمیریوں کی کشمیری پہچان اور آزادی کا قتل بھی جاری رکھے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

اقوامتحدہ کی قرار دادوں اور خود پاکستانی آئین کے مطابق ریاست جموں کشمیر متنازعہ علاقہ ہے انڈیا اور پاکستان کا حصہ ہر گز نہیں مگر اس کے باوجود یہ صورتحال آزادی کے وکیل کی طرف سے انتہائی تشویشناک ہے کہ آزادی پسندوں کو نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے اور ان کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جے کے این ایس ایف کے مرکزی راہنما رضا انور ،اسد ہمایوں ،گلنواز چوہدری اور کمال خان نے جے کے این ایس ایف کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مقررین نے کہا کہ پروفیسر سعید اسعد کو بحال کیا جائے وگرنہ پوری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ اس ناانصافی کو بے نقاب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :