برما میں مسلمانوں کوسرعام بے گناہ قتل کرنا انتہائی ظلم اور زیادتی ہے‘ہمایو زمان مرزا

او آئی سی سمیت مسلم ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے

اتوار 14 جون 2015 12:17

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کوسرعام بے گناہ قتل کرنا انتہائی ظلم اور زیادتی ہے ۔ امریکہ سمیت عالمی امن کے ٹھیکیداراور دہشت گردی کیخلاف دنیا بھر میں جنگ کے شعلے بھڑکانے والوں کو برما میں نہتے اور معصوم مسلمانوں کے قتل عام کی صورت میں انسانیت کا قتل عام کیوں نظر نہیں آرہا ۔

او آئی سی سمیت مسلم ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔برما میں مسلمانوں کو زندہ جلانا اور قتل کرناانسانیت کی تذلیل ہے۔برما کے مسلمانوں کو جانوروں کی طرح قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ افغانستان ، عراق ، شام ، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک دہشت گردی کے خاتمہ کے نام پر چڑھائی کرنے والے امریکی حکمرانوں اور نیٹو ممالک کو برما کے مظلوم مسلمانوں کے قاتلوں کی طرف سے کب تک خون مسلم کی ہولی کھیلنے کا تماشا دیکھتے رہیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ جب تک مسلم ممالک میں اسلامی انقلاب برپا نہیں ہوتا اس وقت تک پوری دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر سمیت پاکستان حکومت برما کے مسلمانوں کے قتل کے خلاف عالمی برادری کو اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم ممالک ہوش کے ناخن لیں اور اتحاد واتفاق قائم کر کے یہودی قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔

ہمایوں زمان مرزانے کہا کہ ، انسانی حقوق کے چمپیئن کہلانے والے آج کہاں سو رہے ہیں، جنہیں برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم نظر نہیں آرہے مسلمان ملکوں کے حکمرانوں بالخصوص حکومت پاکستان کو برما کے مسلمانوں کی مدد کیلئے آگے بڑھنا چاہیے اور ان پر ہونے والے ظلم پر آواز اٹھانی چاہیے ، عالمی دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑنا چاہیے ، برما کے مسلمانوں کے کھانے پینے اور ان کی رہائش گاہوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں ہم ان پر ہونے والے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :