محاذ رائے شماری و بانی ادارہ خدمت خلق کی برسی کی تیاریاں مکمل

اتوار 14 جون 2015 12:15

میرپو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) جموں کشمیر محاذ رائے شماری ریاست جموں کشمیر کے عظیم قائد بانی نظریہ خودمختار کشمیر ،عظیم اسلامی سکالر ،بانی محاذ رائے شماری و بانی ادارہ خدمت خلق کی برسی کی تیاریاں مکمل ۔آج ان کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔عبدالخا لق انصاری نے وطن کی آزادی کی خاطر تین درجن سے زائد مرتبہ قید و بند کی صوبتیں برداشت کئیں انہیں دولائی کیمپ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن ان کے پائیہ استقلال میں کبھی لغزش نہ آئی مہاراجہ ہری سنگھ کے دور سے ہی انہوں نے قوم کو حق بات کہنے کی تلقین کرنا شروع کر دی ۔

ان کا تاریخی جملہ جو سدا یاد رکھا جائے گا جب انہوں نے ایوب خان کو للکارا اور کہا کہ ریاست جموں کشمیر ایوب خان کے باوا کی جاگیر نہیں ۔

(جاری ہے)

بھٹو دور میں حکومت کی آفر ہوئی اور یہ آفر کئی بار ہوئی ۔ضیاء الحق کے دور میں آزاد کشمیر کے لیڈروں کے خلاف مقدمات کی پیروی کے عوض کروڑوں روپوں کی آفر ہوئی ۔کئی بار جج بنانے کی آفر ہوئی جنرل عبدالرحمان کے دور میں نقشہ سامنے رکھا گیا کہ جو جگہ وہ نشان لگائیں وہ ان کی مگر انہوں نے وطن سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ہر آفر کو ٹھکرا دیا اور یہی کہا کہ کشمیری اپنی ماں کا سودا نہیں لگا سکتا اور جو بک جائے وہ کشمیری نہیں ۔

ان کی بیماری کا سن کر بھارتی مقبوضہ کشمیر سے ملک یاسین ،وید بسین ،کرشن دیو سیٹھی اور مرحوم بلراج پوری کے علاوہ بھی دیگر لوگ تشریف لائے اور ان کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ آزاد کشمیر کے تمام لوگ اور پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے لوگوں نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ریاست جموں کشمیر کا واحد اور اپنی مثال میں یکتا لیڈر جس کا غائبانہ جنازہ دنیا کے تقریباً پندرہ ممالک میں پڑھا گیااور آج بھی پوری کشمیری قوم ان کو خراج عقیدت پیش کرے گی-