برطانوی فاسٹ باولر جیمز اینڈرسن کو او بی ای اعزاز مل گیا

اتوار 14 جون 2015 12:06

برطانوی فاسٹ باولر جیمز اینڈرسن کو او بی ای اعزاز مل گیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جون ۔2015ء ) انگلش فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کو ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کیلئے زیادہ وکٹیں لینے کے بعد ملکہ برطانیہ کی جانب سے آرڈر آف برٹش ایمپائر کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس ایوارڈ کے ملنے پر کافی فخر محسوس کر رہے ہیں جو اہل خانہ ،دوستوں اور بہی خواہوں کے تعاون اور مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا ۔