کوپا امریکہ فٹبال ، پیرا گوئے نے ڈرامائی انداز میں ارجنٹینا کو جیت سے محروم کر دیا

اتوار 14 جون 2015 12:02

کوپا امریکہ فٹبال ، پیرا گوئے نے ڈرامائی انداز میں ارجنٹینا کو جیت ..

سنتیا گو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) کوپا امریکہ میں پیرا گوئے نے ڈرامائی انداز میں ارجنٹینا کو جیت سے محروم کر دیا  لائنل میسی کی ٹیم پہلے ہاف میں دو گول کی برتری حاصل کر کے بھی میچ نہ جیت سکی ۔

(جاری ہے)

چلی میں جاری ایونٹ کے اہم میچ میں ارجنٹینا کی ٹیم شروع سے ہی حاوی رہی سرجیوا گیرو نے سابق چمیپئن کو برتری دلائی سپر اسٹار لائنل میسی نے برتری کو ڈبل کر دیا تاہم پیرا گوائے کے کھلاڑیوں نے ہمت نہ ہاری کھیل کے 60ویں منٹ میں نیلسن ہیڈو نے خسارہ کم کر دیا جس کے بعد کھیل میں تیزی آ گئی اور آخری لمحات میں لوکس بیرئیوس نے گول بنا کر میچ دو سے دو برابر کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :