کراچی ،شہرقائد ایک بار پھرآگ کی لپیٹ میں، دو مختلف مقامات پر آتشزدگی سے تین افراد جھلس گئے

اتوار 14 جون 2015 11:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) شہرقائد ایک بار پھرآگ کی لپیٹ میں آگیا،علی الصبح دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات رونما ہونے سے تین افراد جھلس گئے،زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔اتوار کوپولیس کے مطابق علی الصبح دو مختلف مقاموں پر آتشزدگی کے واقعات رونما ہونے سے تین افراد جھلس گئے۔زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

علی الصبح بھارت سے کراچی لائی جانے والی ٹرین کی دو بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔فائربریگیڈ کے عملے نے فوری کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کینٹ اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کی بوگیوں پر لگنے والی آگ سے ایک بوگی جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ دوسری بوگی کو جزوی نقصان پہنچا۔تاہم فائر بریگیڈ کے عملے کے جانب سے کولنگ کا عمل جاری ہے۔کراچی کے علاقے قائد آباد میں گھر میں لگنے والی آگ سے تین افراد جھلس گئے۔واقعہ سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے فوری پر نس وارڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :