جنوبی پنجاب سمیت بیشتر علاقوں میں سورج سوانیزے پر آگیا ،تپتی دھوپ اور گرم لوچلنے سے نظام زندگی مفلوج
گرم مشروبات سمیت برف اور پھلوں کی مانگ میں اضافہ ،گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کا نہروں اور تالابوں کا رخ ،سبی میں47 ، دادو 46، لاڑکانہ، کوٹ ادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو 45، بہاولنگر، دالبندین، سکھر، شہید بینظیر آباد، روہڑی، رحیم یار خان میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
اتوار 14 جون 2015 11:42
اسلام آباد /لیہ /دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) جنوبی پنجاب سمیت بیشتر علاقوں میں سورج سوانیزے پر آگیا ،تپتی دھوپ اور گرم لوچلنے سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ،گرم مشروبات سمیت برف اور پھلوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ،گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے نہروں اور تالابوں کا رخ کرلیا ،سبی میں47 ، دادو 46، لاڑکانہ، کوٹ ادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو 45، بہاولنگر، دالبندین، سکھر، شہید بینظیر آباد، روہڑی، رحیم یار خان میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔(جاری ہے)
تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ تاہم ہزارہ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ 05 ملی میٹر،جبکہ جھنگ 04 ، بالاکوٹ اور اوکاڑہ 02 ، سیالکوٹ اور ساہیوال 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں47 جبکہ دادو 46، لاڑکانہ، کوٹ ادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو 45، بہاولنگر، دالبندین، سکھر، شہید بینظیر آباد، روہڑی، رحیم یار خان 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.