خیبرپختونخوا کا بجٹ (کل) پیش کیا جائے گا،مجموعی حجم 472 ارب روپے ہوگا
154 ارب ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص‘ 40ارب روپے لوکل گورنمنٹ کیلئے ‘ سکول اینڈ لٹریسی کا فنڈ ایک کھرب سے زیادہ متوقع ‘ اعلیٰ تعلیم کا بجٹ 13ارب روپے مختص کیا گیا ‘ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع
اتوار 14 جون 2015 11:42
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) خیبرپختونخوا کا بجٹ (کل) پیر کو پیش کیا جائے گا‘ بجٹ کا مجموعی حجم 472 ارب روپے ہے‘ 154 ارب ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص‘ 40ارب روپے لوکل گورنمنٹ کیلئے ‘ سکول اینڈ لٹریسی کا فنڈ ایک کھرب سے زیادہ متوقع ‘ اعلیٰ تعلیم کا بجٹ 13ارب روپے مختص کیا گیا ہے‘ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ (کل) پیر کو پیش کیا جائے گا۔ وفاق سے صوبے کو 366ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ بجٹ کا مجموعی حجم 472 ارب روپے رکھے جانے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا اپنے وسائل سے 42 ارب روپے پیدا کرے گا۔ 154 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ انرجی اینڈ پاور سیکٹر کے لئے 3 ارب 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
بلدیات کے لئے 18ارب 40کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔
سرکاری ملازمین تنخواہوں اور پنشن میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجٹ میں انصاف کارڈ کے لئے 7ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ بجلی کے خالص منافع سے 17ارب روپے وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اپنے وسائل سے ترقیاتی پروگرام کا حجم 126 روپے متوقع ہے۔ ترقیاتی بجٹ کے لئے اضافی 33ارب روپے کی بیرونی گرانٹ متوقع ہے۔ کے پی کے بجٹ میں سکول اینڈ لٹریسی کا فنڈ ایک کھرب سے زیادہ متوقع ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم کا بجٹ تیرہ ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ صحت کے لئے 35 ارب روپے مختص کئے جائیں گے جبکہ لوکل گورنمنٹ کیلئے 40 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ پولیس کے فنڈز میں 19فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ تعلیم کے شعبے میں دس ہزار بھرتیاں تجویز کی گئی ہیں صحت کے شعبے میں دو ہزار بھرتیاں کی جائیں گی۔ مجموعی طور پر روزگار کے ایک لاکھ 59ہزار مواقع پیدا ہونگے۔ چھ ارب روپے کا سستا آٹا اور گھی پیکج جاری رکھنے کی توقع ہے جبکہ ایک ارب ساٹھ کروڑ کا حیات آباد فیز تھری فلائی اوور منصوبہ بھی شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.