دیپیکا پڈوکون اور سلمان خان کو ایک ساتھ کام کرنا چاہیے‘ اداکارہ جیکولین فرنینڈز

فلم” کک“ کا سیکوئل بہت جلد بننا شروع ہوجائے گا البتہ جیکولین اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گی

اتوار 14 جون 2015 11:27

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے کہ فلم ”کک‘ ‘کے سیکول میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور سلمان خان کو ایک ساتھ کام کرنا چاہیے۔سلمان خان کی کامیاب فلموں میں سے ایک گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’کک‘ بھی تھی، اس فلم میں سلمان خان نے اپنے ساتھ جیکولین کو اداکاری کی پیشکش کی تھی جس کے بعد سلمان اور جیکلین ایک ساتھ متعدد ایونٹس میں دکھائی بھی دیئے البتہ سلمان کی اس کامیاب فلم کے سیکوئل میں جیکولین کے بجائے کسی اور اداکارہ کا انتخاب کیا جائے گا۔

سلمان خان کا ایک ایوارڈ شو کے دوران کہنا تھا کہ فلم” کک“ کا سیکوئل بہت جلد بننا شروع ہوجائے گا البتہ جیکولین اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

انڈین میڈیا کے مطابق جیکلین کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا بالکل دکھ نہیں ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ ’کک‘ میں ایک بار پھر کام نہیں کر پائیں گی، وہ یقیناً ان کے ساتھ کوئی دوسری فلم ضرور کریں گی۔

اپنی فلم ’برادرز‘ کی پریس کانفرنس کے دوران جیکولین کا کہنا تھا کہ وہ سلمان کی آنے والی فلم ”کک“ میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون کو کام کرتے دیکھنا چاہتی ہیں کیوں کہ یہ دونوں اداکار بولی وڈ کی کسی فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے ہیں۔ویسے ابھی فلم ”کک“ کے سیکوئل کا تو پتا نہیں لیکن دیپیکا کو سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’سلطان‘ کی پیشکش کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :