فلم ”بنگستان“ کا ٹریلر جاری کر دیاگیا
تازہ ترین : 1

فلم ”بنگستان“ کا ٹریلر جاری کر دیاگیا

فلم کی کہانی دو دہشت گردوں کے ارد گرد گھومتی ہے جو دنیا کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اداکار ریتیش دیش مکھ کے ساتھ پلکت سمراٹ اور جیکلین فرنینڈز بھی اہم کردارادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ریتیش دیش مکھ اپنی اگلی فلم ”بنگستان“ کے ساتھ سلور سکرین پر دھوم مچانے آرہے ہیں، ٹریلر کی ریلیز کے بعد شائیقین سمیت بولی وڈ کے متعدد اداکاروں نے فلم کی تعریف کی ہے۔کرن انشومن کی ہدایت میں بننے والی فلم ”بنگستان“ میں اداکار ریتیش دیش مکھ کے ساتھ پلکت سمراٹ اور جیکلین فرنینڈز بھی اہم کردارادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔مزاح سے بھر پور اس فلم کے ٹریلر کے مطابق فلم کی کہانی دو دہشت گردوں کے ارد گرد گھومتی ہے جو دنیا کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔فلم کے ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی بولی وڈ کے بڑے اداکاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس فلم کی تعریف میں اپنے پیغامات دینا شروع کردیئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2015 - 11:26:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں