میری پوتی ارادھیا نان اسٹاپ بولتی ہے‘امیتابھ بچن
تازہ ترین : 1

میری پوتی ارادھیا نان اسٹاپ بولتی ہے‘امیتابھ بچن

میں 70 سال پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ آج چھوٹے بچے بھی کتنے ایڈوانس ہیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ان کی پوتی ارادھیا نان اسٹاپ بولتی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا جب ارادھیا ڈیڑ ھ سال کی تھی تو اس نے آئی پیڈ پر کیمرہ سے کھیلناشروع کر دیا تھا‘ تبھی ارادھیا نے اسی عمر میں اپنے من پسند کارٹون بھی تلاش کرنے شروع کر دیئے تھے۔انھوں نے کہا کہ اگر آج میں 70 سال پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ آج چھوٹے بچے بھی کتنے ایڈوانس ہیں اور ہمارا وقت کتنا سادہ تھا جب ہم صرف پتھروں سائیکلوں سے کھیلتے تھے اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں جانتے تھے۔

وقت اشاعت : 14/06/2015 - 11:25:03

اپنی رائے کا اظہار کریں