250سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں 29ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں،صوبائی وزیرسپیشل ایجوکیشن

حکومت ساڑھے3 ارب روپے سالانہ فنڈز کے علاوہ ترقیاتی اور غیرترقیاتی اخراجات کے لئے 78 کروڑ روپے اضافی فراہم کرے گی، آصف سعید کی گفتگو

ہفتہ 13 جون 2015 23:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) حکومت پنجاب نے سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے نئے مالی سال میں ساڑھے تین ارب روپے رکھے ہیں جو بصارت سے محروم افراد سمیت سپیشل افراد کی سماجی بحالی پر خرچ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرسپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہیس نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں سپیشل افراد کی سہولت کے لئے حکومت پنجاب سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ترقیاتی اور غیرترقیاتی اخراجات کے لئے 78 کروڑ روپے فراہم کرے گی جو ساڑھے تین ارب کے علاوہ ہونگے۔

آصف سعید منہیس نے کہا کہ پنجاب میں سپیشل افراد کے لئے حکومت کی زیرنگرانی 250سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں جہاں 29 ہزار سے زائد خصوصی (معذور)طلباوطالبات زیرتعلیم ہیں جہاں خصوصی افراد کو حکومت کی طرف سے یونیفار، کھانا اور کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔ خصوصی افراد کو امدادی آلات بھی حکومت کی طرف سے مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔ خصوصی افراد کی آمدورفت میں سہولت کے لئے ٹرانسپورٹ بھی میسر ہے اور رہائش کے لئے ہوسٹل کی سہولت مفت فراہم کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :