بلاول بھٹو زرداری جلد تخت لاہور پر بیٹھیں گے ،نیلم اعوان

موجودہ حکومت نے عوامی بجٹ پیش نہیں کیا ،جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب خواتین ونگ کی خصوصی گفتگو

ہفتہ 13 جون 2015 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری نیلم اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان جتنا مرضی شور کریں حکومت پانچ سال پورا کرے گی اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور حصہ لے گی ۔

(جاری ہے)

سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک دوسالوں میں پیپلز پارٹی مضبوط جماعت بن کر ابھرے گی پارٹی کی خواتین ورکرہمارا قیمتی اثاثہ ہیں وہ خود کو اکیلا نہ سمجھیں ،ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوامی بجٹ پیش نہیں کیا جسے وہ مسترد کرتی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری عنقریب پنجاب میں بیٹھیں گے ان کا سیاست میں مستقبل روشن ہے مریم نواز اور ریحام خان کا پیپلز پارٹی کی خواتین کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ‘پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ‘ہم پارٹی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔