پہلا روزہ جمعہ المبارک 19 جون کو متوقع ہے،رویت ہلال ریسرچ کونسل

رمضان المبارک کا چاند جمعرات کو واضح دکھائی دینے کا امکان ہے،اعلامیہ

ہفتہ 13 جون 2015 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) رمضان المبارک کا چاند جمعرات کو واضح دکھائی دینے کا امکان ہے جس کے باعث پہلا روزہ جمعہ 19 جون کو متوقع ہے۔

(جاری ہے)

رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کہ رمضان المبارک کا چاند منگل 16 جون شام 7 بج کر 5 منٹ پر پیدا ہوگا جو جمعرات 17 جون کو واضح طور پر دکھائی دے گا جب کہ دکھائی دینے والے نئے چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے۔ ریسرچ کونسل کے مطابق چاند اور سورج کے غروب کا درمیانی فرق 40 منٹ ہونا چاہیے جب کہ پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ اور لاہور میں رویت کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :