کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات قابل افسوس ، حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،رہنماء اہلسنت والجماعت

ہفتہ 13 جون 2015 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) اہلسنت والجماعت کے رہنماوٴں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات قابل افسوس ہیں حکومت شہر میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے آئے روز دہشت گردی کے پے درپے واقعات کوئٹہ شہر میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت اپنی ناکارہ کارگردگی کو چھپانے کے لیے بے گناہوں کو گرفتارکر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عبد الولی فاروقی جنرل سیکرٹری مفتی شکراللہ معاو یہ مولانا محب اللہ قریشی مفتی کلیم اللہ حیدری و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں اور عہداروں کے قاتل آزاد گھوم رہیں ہیں کوئٹہ شہر میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوختم کرنے کے لیے حکومت اور پولیس کارروائی کرے بلوچستان کے سینکڑوں علماء طلباء اور سنی عوام کے قاتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیاجائے انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات قابل افسوس ہیں حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے آئے روز دہشت گردی کے پے درپے واقعات کوئٹہ شہر میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت اپنی ناقص کارگردگی کو چھپانے کے لیے بے گناہوں کو گرفتارکر رہے ہیں بے گناہ گرفتار افراد کو فوراً رہا کیا جائے ۔