جہاز میں خرابی ، اسلام آباد سے پیرس جانیوالی فلائٹ اٹلی میں رک گئی ، پیرس کے مسافر پریشان

اب یہ فلائٹ پیرس سے واپس اسلام آباد کیلئے آج منسوخ، سب ٹھیک رہا تو یہ فلائٹ ہفتہ کو روانہ ہو گی

ہفتہ 13 جون 2015 23:10

جہاز میں خرابی ، اسلام آباد سے پیرس جانیوالی فلائٹ اٹلی میں رک گئی ، ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) جہاز میں خرابی کی وجہ سے اسلام آباد سے پیرس تک کی جو فلائٹ تھی وہ اٹلی میں رک گئی اور اس وجہ سے پیرس کے مسافر بہت پریشان ہیں۔اب یہ فلائٹ پیرس سے واپس اسلام آباد کیلئے آج جمعہ کو کینسل ہو گئی ہے اور اگر سب ٹھیک رہا تو یہ فلائٹ ہفتہ کو روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد انکوائری سے معلوم ہوا کہ فلائیٹ رات دس بجے تک اسلام آباد پہنچ جائے گی ،لیکن ابھی تک کنفرمیشن نہیں ہے ۔واضع رہے کہ تھکے ہوئے جہاز جن میں ہمیشہ فنی خرابی رہتی ہے یورپ اور دوسرے ممالک میں روانہ کر دی جاتی ہیں ۔جس سے پسنجرز تو شدید پریشانی کاسامنا کرتے ہیں یورپین ممالک بھی پی آئی اے کی فلائیٹ سے پریشان ہیں کہ صرف پاکستان کے ہی جہاز خراب ہونے ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :