اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے،حکومت کو اپناکام کرنے دیا جائے ،18

ویں ترمیم کے بعد وفاق کو صوبوں میں مداخلت کااختیار نہیں ،نیب اور ایف آئی اے صوبوں میں مداخلت نہیں کرسکتے یہ کام اینٹی کرپشن کا ہے ایرانی تیل خیرپور یا جیکب آباد سے نہیں آتا بلکہ ایران سے آتا ہے راستے میں فورسز کی چوکیوں سے کراس ہوتا ہے اس کو کون نہیں روکتا اس پرسوچنا چاہئے ،ڈی جی رینجرسندھ کو بات کرنے سے پہلے تھوڑا ان معاملات پر سوچنا ہوگا،پریس کانفرنس

ہفتہ 13 جون 2015 23:10

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ یا کسی اور ادارے کو سیاست میں مداخلت کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ وہ کیا کردار ادا کررہے ہیں ، اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے اور حکومت کو اپناکام کرنے دیا جائے ،18ویں ترمیم کے بعد وفاق کو صوبوں میں مداخلت کااختیار نہیں نیب اور ایف آئی اے صوبوں میں مداخلت نہیں کرسکتے یہ کام اینٹی کرپشن کا ہے ، نارکو ٹیکس کی پیداوار سندھ میں نہیں ہوتی بلکہ وزیرستان، فاٹا ،کے پی کے اور افغانستان میں ہوتی ہے ہزاروں میل سفر کرکے طے کرنے آنے والی نارکو ٹیکس کو راستے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کیوں نہیں روکتے ،ایرانی تیل خیرپور یا جیکب آباد سے نہیں آتا بلکہ ایران سے آتا ہے راستے میں فورسز کی چوکیوں سے کراس ہوتا ہے اس کو کون نہیں روکتا اس پرسوچنا چاہئے ،ڈی جی رینجرس کو بات کرنے سے پہلے تھوڑا ان معاملات پر سوچنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جکھرانی کی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر میر منظور خان پہنور، سردار محمد پناہ اوڈھو، میر فاروق جکھرانی اور دیگر موجود تھے ۔سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہندوستان پاکستان پر حملے کررہا ہے پاکستان کے اندروانی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اور بھارتی وزیر اعظم نرنندر مودی پاکستان دشمنی کی ایجنڈا پر کام کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اب یہ وقت نہیں کہ ہم منتخب حکومت کے خلاف باتیں کریں ، عمران خان کے حوالے سے سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان سنجیدہ سیاستدان نہیں وہ اپنی باتوں سے بھی مکر جاتے ہیں ،وہ کبھی اسمبلی میں آتے ہیں تو کبھی نہ آنے کا اعلان کرتے ہیں، عمران خان جو باتیں کرتے ہیں سیاستدان ایسی باتیں نہیں کرتے عمران خان کو اب سنجیدہ اور ذمیدار سیاستدان ہونے چاہئے ، سید خورشید سے سندھ کے بجٹ کے حوالے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے بجٹ کی تقریر نہیں سنی اس لیے اب اس پر بات نہیں کرسکتا

متعلقہ عنوان :