خلیفو قاسم کی رہائشی بیوہ خاتون کے گھر سے دوسری بار ہو نے والی چوری او ر پولیس کی جانب سے چوروں کو گرفتار نہ کر نے کے خلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے

ہفتہ 13 جون 2015 23:00

پنگریو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پنگریو کے نواحی قصبے خلیفو قاسم کی رہائشی بیوہ خاتون مسماۃ میمو ملاح کے گھر سے دوسری بار ہو نے والی چوری او ر پولیس کی جانب سے چوروں کو گرفتار نہ کر نے کے خلاف علاقہ مکین سڑکوں پر آگئے اور انہوں نے پریس کلب پنگریو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جس کی وجہ سے پنگریو جھڈو اور پنگریو ٹنڈو باگو روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کے رہنماؤں جمن ملاح، محمد خان انڑ اور محمد حیات جونیجو نے کہا کہ مسماۃ میمو ملاح نہائت غریب بیوہ خاتون ہے جس کے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہے وہ چھوٹے مویشی پال کر گزر سفر کرتی ہے کچھ عر صہ قبل علاقے کے سماج د شمن سرگرمیوں میں ملوث گروہ نے اس بیوہ خاتون کے گھر سے بھیڑ چوری کر لی تھی کھوجیوں کی مددسے علاقہ مکینوں نے چوروں کا پتہ چلا لیا اور پولیس کو مطلع کرتے ہوئے چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا مگر پولیس نے ان چوروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جس کے بعد ایک بار پھر ان ہی چوروں نے دوبارہ مسماۃ میمو ملاح کے گھر سے ایک اور بھیڑ چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پنگریو تھانے میں درج کرائی گئی ہے مگر پنگریو پولیس چوروں کے خلاف اب بھی کوئی کاروائی نہیں کر رہی انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی چوری کے بعد مسماۃ میمو ملاح کا ذریعہ معاش ختم ہو گیا ہے اور اب اس کے گھر میں فاقوں کا دور دورہ ہے پنگریو پولیس نشاندہی کے باوجود نامزد چوروں کو گرفتار کر نے کے لئے تیار نہیں ہے پنگریو پولیس کی جانب سے چوروں کے خلاف کاروائی نہ کر نے کے باعث علاقے میں چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے علاقہ مکینوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پنگریو پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر اور دیدہ دلیری کے ساتھ چوریوں کی وارداتیں کر نے والے گروہ کے خلاف کاروائی نہ کر نے پر پورے علاقے کے عوام میں زبردست اشتعال اور غم وغصہ پھیل گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسماۃ میمو ملاح کے گھر میں مسلسل دوسری بار چوری کر نے اور اس بیوہ خاتون کو فاقوں پر مجبور کر نے والے نامزد چوروں کو گرفتار کیا جائے اور ان سے چوری کئے جانے والے مویشی بر آمد کرائے جائیں بصورت دیگر علاقہ مکین پنگریو ٹنڈو باگو روڈ بلاک کر کے چوروں کی گرفتاری تک دھرنا دیں گے متاثرہ بیوہ خاتون مسماۃ میمو ملاح نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوبار گھر سے چوری کر نے والے ملزمان وریام عرف ورو ملاح ، خان کھوسو رمضان عرف پرو کھنگر سے اسے اب جانی خطرہ بھی ہے مگر پولیس ان ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی ذریعہ معاش چوری ہو نے کے باعث وہ فاقہ کشی کا شکار ہے اعلیٰ پولیس حکام نوٹس لیں اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے زبردست نعرے بازی بھی کی جبکہ احتجاج کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں دریں اثناء ایس ایچ او پنگریو انسپکٹر علی حسن چانگ نے رابطہ کر نے پر میڈیا کو بتایا کہ بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کر نے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کاروائی کر رہی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :