کے پی کے میں بلدیاتی عہدوں کی نامزدگیوں کیلئے تحریک انصاف نے بورڈ تشکیل دے دیا ..
تازہ ترین : 1
کے پی کے میں بلدیاتی عہدوں کی نامزدگیوں کیلئے تحریک انصاف نے بورڈ تشکیل ..

کے پی کے میں بلدیاتی عہدوں کی نامزدگیوں کیلئے تحریک انصاف نے بورڈ تشکیل دے دیا

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی عہدوں کی نامزدگیوں کیلئے تحریک انصاف نے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد بلدیاتی عہدوں کی نامزدگیوں کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔بورڈ ضلعی ناظمین اور ٹاوَن ناظمین کی نامزدگی کرے گا۔ بورڈ کے سربراہ شاہ محمود قریشی ہوں گے۔ بورڈ کے دیگر ممبران میں جہانگیر ترین، اسد عمر، اسد قیصر ، عاطف خان، شاہ فرمان شامل ہوں گے۔ بورڈ ناظمین کے امیدواروں کا انٹرویو لے کر حتمی لسٹ سے چئیرمین عمران خان کو مطلع کرے گا۔
وقت اشاعت : 13/06/2015 - 22:42:49

اپنی رائے کا اظہار کریں