کر اچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی،شہریوں نے ہیلمٹ لوٹ لیے

ہفتہ 13 جون 2015 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ شہریوں نے ہیلمٹ لوٹ لیے۔آرٹس کونسل میں منعقد تقریب میں مفت ہیلمٹ کے حصول کیلئے صبح سے شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ تقریب تاخیر کا شکار ہوئی تو گرمی کے باعث شہریوں کا پارہ اور چڑھ گیا۔تقسیم شروع ہوئی تو شہری زیادہ اور ہیلمٹ کم تھے۔

(جاری ہے)

جن کو مفت ہیلمٹ نہیں ملا انہوں نے لوٹ مار شروع کردی۔پولیس اہلکاروں روکنے کی کوشش کی تو شہریوں نے انہیں بھی نہ بخشا۔کئی پولیس اہلکار تشدد کا نشانہ بنے۔تقریب میں شریک ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ بھی کچھ نہ کرپائے،بلاآخر ہیلمٹ کے استعمال میں تین دن کی نرمی کا اعلان کیا۔بولے شہریوں کو ہیلمٹ خریدنے کیلئے تین دن کی مہلت دی ہے۔موٹر سائیکل سوار مہلت کے دوران ہیلمٹ خرید ہیں۔

متعلقہ عنوان :