بھارت نے آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کیلئے مشرقی سرحدوں پر کشیدگی پیدا کی: وزیر ..
تازہ ترین : 1
بھارت نے آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کیلئے مشرقی سرحدوں پر کشیدگی ..

بھارت نے آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کیلئے مشرقی سرحدوں پر کشیدگی پیدا کی: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کیخلاف ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت آپریشن ضرب عضب کیخلاف ہے۔ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردوں کو معاونت فراہم کی جبکہ آپریشن ضرب عضب کو متاثر کرنے اور اس پر سے توجہ ہٹانے کیلئے مشرقی سرحدوں پر کشیدگی پیدا کی۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر بھارت نے ریشہ دوانیاں شروع کردی ہیں۔
وقت اشاعت : 13/06/2015 - 22:21:26

اپنی رائے کا اظہار کریں