الپوری،شانگلہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ، کام ٹھپ ہوکر رہ گیا، مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا

ہفتہ 13 جون 2015 22:20

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) شانگلہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج ہفتے کے روز بھی جاری رہا ہسپتال میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا، ایکسرے، لیبارٹریز، ای سی جی، الٹرا ساونڈ سسٹم بند سرکاری میڈیکل سٹور بھی بند رہا، دور دراز علاقوں سے آنے والے مریض بغیر معائنہ واپس لوٹ گئے ، مریضوں اور عوامی حلقوں کا صوبائی حکومت سے پیرا میڈیکل سٹاف کے جائز مطالبات ماننے کا مطالبہ،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا ایمرجنسی سروس بھی بند کرنے کی دھمکی، صوبائی حکومت ہمارے مطالبات بجٹ میں شامل کریں جھوٹی یقین دہانی پر یقین نہیں رکھتے صوبائی قیادت کے کال پر ایمرجنسی سروس بھی بند کریں گے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطابتفصیلات کے مطابق صوبے بھر کی طرح شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال الپوری،تحصیل ہسپتال پورن، چکیسر، بشام میں کا م ٹھپ ہو کر رہ گیا مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ایکسرے لیبارٹریز، ای سی جی،الٹرا ساونڈ،اور سرکاری میڈیکل سٹورز مکمل طور پر بند رہا دور دراز سے آنے والے مریض بغیر چیک اپ واپس مایوس بھر لوٹ گئے ہسپتا میں مریضوں اور عوامی حلقوں نے حکومت خیبر پختون خوا سے پیرا میڈیکل سٹاف کے جائز مطالبات حل کرنے کی اپیل کی ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت جھوٹی یقین دہانی کے بجائے عملی اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :