انقلاب و تبدیلی نعروں سے نہیں دل و دماغ کے بدلنے سے آ تی ہے،موجودہ حکومت تعلیم پر سب سے زیادہ رقم خرچ کر ر ہی ہے،حقیقی تبدیلی تعلیم کی ذریعے ہی آئے گی ،سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 13 جون 2015 22:17

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ انقلاب و تبدیلی نعروں سے نہیں دل و دماغ کے بدلنے سے آتا ہے اور دل و دماغ بدلنے کا واحد ذریعہ تعلیم کی فراہمی ہے۔موجودہ حکومت تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کر رہے ہیں۔حقیقی تبدیلی تعلیم کی ذریعے ہی آئے گی ۔

صحت اور تعلیم کی فراہمی حکومتوں کی ذمہ داری ہے اور حکومت اس پر پیسے بھی خرچ کر رہی ہے لیکن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اس کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو رہے ہیں۔ دنیا میں جو قومیں ترقی کی منزلیں طے کر چکے ہیں انہوں نے تعلیم کو سیڑھی بناکر اس منز ل حاصل کیا ہے ۔ یر کے عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی اور مجھے عزت دی ہے اس لیے میں دیر کے عوام کا خادم اور مقروض ہوں ۔

(جاری ہے)

میری خواہش اور وژن ہے کہ دیر کو ترقی کے راہ پر گامزن کروں ۔وہ براؤل ہائیر سیکنڈری سکول دیر بالا میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر جان محمد، سکول پرنسپل ، نومنتخب تحصیل کونسلرز جان عالم خان ، حیات الحق اور ڈسٹرکٹ کونسلر شہزادہ بھی موجود تھے۔ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2002 میں یہاں پر صرف ایک ڈگری کالج تھا جب کہ آج واڑی تحصیل میں تین ڈگری کالجز ، خال میں گرلز کالج ، داروڑہ پر کالج پر کام جاری ہے براؤل بانڈہ میں لڑکوں کا ڈگری کالج مکمل ہوچکا ہے جب کہ گرلز ڈگری کالج پر جلد کا م کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دیر کے لیے کامرس کالج کو صوبائی اے ڈی پی میں شامل کیاجا چکاہے اور انجینئر نگ یونیورسٹی بھی جلد دیر میں قائم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ25 سے زائد ہائی سکولز بن چکے ہیں اور میر ا وژن ہے کہ دیر کے تمام علاقوں میں ایسے ہائیر سکینڈری سکول قائم کریں گے ں پر ایک چھت کے نیچے پرائمری سے لے کر ہائیر سیکنڈری تک تعلیم دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ دیربالا میں سکولز اور سڑکوں کا جال بچھا کر ترقی کے راہ پرگامزن کریں گے اور اس مقصد کے لیے اتن درہ میں پندرہ کروڑر وپے کی لاگت سے ،شنگاڑہ درہ میں بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں پر کام جاری ہے جب کہ بن درہ کے سڑکوں کے لیے پانچ کروڑ روپے منظور ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دیر نے ہمیشہ مجھے عزت دی ہے اور پوری دنیا میں دیر میرا پہچان بن چکاہے دیر کے عوام کا میں مقروض ہوں ہے انہوں نے کہاکہ آج اگر میں دیر کے عوام کے لیے کچھ نہ کرسکاتو اس کا پوری عمر افسو س رہے گا۔

متعلقہ عنوان :