دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحق افراد کی امداد ہمارا دینی فریضہ ہے‘الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان ناگہانی آفات زلزلہ اور سیلاب کے متاثرین کی مدد میں پیش پیش رہتے ہیں

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے صدر شیخ مسعود احمد کا50 مستحق خاندانوں میں 10لاکھ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 13 جون 2015 22:14

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے صدر شیخ مسعود احمد نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحق افراد کی امداد ہمارا دینی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 50 مستحق خاندانوں میں دس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے نائب صدرعبدالعزیز اعوان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شیخ مسعود احمد نے کہاکہ اسلام ہمیں اپنے معاشرے میں کمزور اور محتاج افراد کی ہر ممکن مدد کا حکم دیتا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق افراد کی خدمت اور امداد کا فریضہ ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان ناگہانی آفات زلزلہ اور سیلاب کے متاثرین کی مدد میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اسی طرح مختلف حادثات اور سانحات کے مواقع پر بھی ریسکیو اور بحالی کے لئے فوری طور پر اپنی خدمات پیش کی جاتی ہیں۔ شیخ مسعود احمد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی کام کر رہی ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کے سلسلے میں اعلیٰ معیار کا ادارہ آغوش قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :