یورپین ممالک کے ساتھ تجارت کو مزید بہتر کرنے کیلئے اسلا م آباد چیمبر آف کامرس کے وفد کا دورہ یورپ
ہفتہ 13 جون 2015 22:12
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک تجارتی وفد چیمبر کے سنیئر نائب صدر محمد شکیل منیر اور نائب صدر محمد اشفاق حسین چٹھہ کی قیادت میں ان دنوں یورپ کے دورے پر گیا ہوا ہے تا کہ یورپی ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو بہتر کرنے کیلئے نئے مواقع تلاش کئے جا سکیں۔ وفد میں نعیم صدیقی، محمد فہیم خان، ظہور احمد خان، عابد لطیف، شبیر احمد ،طارق جاوید، اشعر حفیظ، ضیاء خالد چوہدری اور ایم عمران شامل ہیں جو ماربل، ٹیکسٹائل، آئل مینوفیکچرز، رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ، آٹو موبائلز اور درآمد ات و برآمدات سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔
وفدنے اب تک ہنگری،آسٹریلیااور چیک ریپبلک کا دورہ کیا ہے اور ان ممالک کے نجی شعبوں کے ساتھ مفید ملاقاتیں کیں ہیں جن میں پاکستان اور یورپ کے مابین باہمی تجارت کو مزید ترقی دینے کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے)
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر محمد شکیل منیر اور نائب صدر محمد اشفاق حسین چھٹہ نے ہنگرین نیشنل ٹریڈنگ ہاوس میں ہنگری کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے مابین باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے عمدہ مواقع موجود ہیں لہذا دونوں ممالک کو چائیے کہ وہ تجارتی وفود کا باکثرت تبادلہ کریں تاکہ باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون کو بڑھا کر ان سے استفادہ حاصل کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہنگری یورپ کے وسط میں واقع ہے جبکہ پاکستان بھی جنوبی، وسطی ایشیا اور مشرق وسطی سمیت دیگر ممالک تک رسائی کے لئے ایک بہتر گزرہ گا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری اور پاکستان کا بہتر محل وقوع دونوں ممالک کو کاروبار کے شاندار مواقع فراہم کرتا ہے لہذا دونوں ممالک کو چائیے کہ وہ خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں تاکہ دو طرفہ تجارت کو مذید وسعت دی جا سکے۔شکیل منیر اور محمد اشفاق حسین چھٹہ نے ہنگری کے تاجروں پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری کے سرمایہ کاروں کو چائیے کہ وہ پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، آٹو موبائلز، ادویات، ہاوٴسنگ اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے ان مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لہذا ہنگری کو چائیے کہ وہ زرعی مصنوعات کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی ، بہتر معلومات اور اور ماہرین فراہم کرے اس کے علاوہ دونوں ممالک کو سائنس اور تعلیم کے میدان میں بھی ایک دوسرے سے تعاون بڑھانا چائیے۔ہنگرین نیشنل ٹریڈنگ ہاوس کی انٹرنیشنل ڈائریکٹر مس اگنس وین زائل پانڈر نے آئی سی سی آئی کے وفد کو ہنگری کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہا اور ان سے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات اور باہمی تجارت کو فروغ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وفد کو باہمی تعاون کے مختلف شعبوں سے آگاہ کیا اوراس بات پر زور دیا کہ ہنگری اور پاکستان نجی شعبوں کے مابین براہ راست تعلقات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دیں تا کہ تاجر برادری دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو بہتر فروغ دینے کیلئے فعال کردار ادا کر سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.