تحریک انصاف نے قومی وطن پارٹی کو خیبرپختونخواہ حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جون 2015 22:04

تحریک انصاف نے قومی وطن پارٹی کو خیبرپختونخواہ حکومت میں شامل کرنے ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) تحریک انصاف نے قومی وطن پارٹی کو خیبرپختونخواہ حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اور قومی وطن پارٹی کے رہنماوَں کے مابین اعلی سطحی رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے قومی وطن پارٹی کو خیبرپختونخواہ حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ فیصلے کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تائید حاصل ہے۔ قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاوَ کو سینئر وزیر جبکہ انیسہ زیب کو ڈپٹی اسپیکر بنائے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ قومی وطن پارٹی کے 2 وزراء پر کرپشن کے الزام کے باعث اسے 2013 میں صوبائی حکومت سے الگ کردیا گیا تھا۔