جو حکومت اپنے شہریوں کو جان و مال کا تحفظ نہ دے سکے اسے حکومت کا کوئی حق نہیں ، سراج الحق

کرپٹ اور نا اہل قیادت نے پاکستان کومسائل و مشکلات کی آماجگا ہ بنا دیا ہے، تقریب سے خطاب

ہفتہ 13 جون 2015 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست مسلم اور غیر مسلم کی تفریق کے بغیر اپنے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ی پوری کرتی ہے ،جو حکومت اپنے شہریوں کو جان و مال کا تحفظ نہ دے سکے اسے حکومت کا کوئی حق نہیں ۔ کرپٹ اور نا اہل قیادت نے پاکستان کومسائل و مشکلات کی آماجگا ہ بنا دیا ہے۔

عوامی نمائندے ووٹ لینے تو کچی آبادیوں میں آجا تے ہیں مگر منتخب ہو نے کے بعد اس طرف کا رخ نہیں کر تے ۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کے لو گوں کے جان و مال اور عزت آبرو کے تحفظ کو یقینی بنائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے تحت جی سیون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان ،اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔سراج الحق نے کہا جماعت اسلامی بر سراقتدار آکر پانچ مہلک بیماریوں کینسر ،یرقان ،گردوں،دل اور تھلیسیمیا کا مفت علاج جبکہ 30ہزار سے کم آمدن والے افرد کے لیے پانچ بنیادی ضرورت کی اشیاء آٹا ،چینی ،دال،گھی اورچائے پر سبسڈی دے گی اور ملک میں یکساں نظام تعلیم کورائج کیا جا ئے۔

تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا پاکستان کی تعمیر و تر قی میں مسیحی برادری کا بڑا کردار ہے آج ضرورت اس بات کی ہے آج پھر تحریک پاکستان والے جذ بے کو زندہ کر نے کی ضرورت ہے تاکہ خو شحال پاکستان کا خو اب شر مندہ تعبیر ہو سکے ۔ جمیل کھوکھر نے کہا سراج الحق وہ واحد شخصیت ہیں جو مسیحی آبادیوں میں آئے اور ہمارے مسائل سنے اور مسیحی آبادیوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ تجا ویز دیں

متعلقہ عنوان :