نشیبی علاقوں کے مکینوں کو ممکنہ سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے ضروری اقدامات عمل میں لا رہے ہیں ،ڈی سی او

ہفتہ 13 جون 2015 21:55

لیہ ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ضلع لیہ میں نشیبی علاقوں کے مکینوں کو ممکنہ سیلاب سے محفوظ بنانے کے لیے ضلع بھر کے تما م محکمہ جات طے کردہ فلڈ پلان کے مطابق ضروری اقدامات عمل میں لا رہے ہیں اور بکھری احمد خان میں ایک کروڑ 68لاکھ روپے کی لاگت سے سپر بند کی تعمیر اسی پیشگی حفاظتی اقدامات کی عملی کڑی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے حفاظتی بندوں ایف نارتھ بند و سپر بندوں شاہ والا، بکھری احمد خان ،کھرل عظیم نشیب ، کوٹ سلطان نشیب کے معائینہ کے موقع پر کہی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ایکسین انہار مظفر گڑھ مہر ریاض،ایکسین انہا ر لیہ انجم نوشاد،ایس ڈی او انہار لیہ محمد ایوب،ایس ڈی او انہار کوٹ ادو رانا محمد افضل و دیگر متعلقہ حکام ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :