ضلع بھر میں 232سرکاری سکولوں کی عمارتوں کی از سر نو تعمیر کیلئے پرجلدکام شروع کردیا جائے گا، ڈی سی او
ہفتہ 13 جون 2015 21:51
گوجرانوالہ ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ضلع بھر میں 232سرکاری سکولوں کی خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کی از سر نو تعمیر کے علاوہ 907سکولوں میں 2697 اضافی کلاس رومز کی مرحلہ وار تعمیر کی جائے گی ‘اس سلسلہ میں درکار فنڈز کے حصول کے بعد کام شروع کردیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او گوجرانوالہ عظمت محمود نے ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اور رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، ایم این اے میاں طارق محمود، ایم پی اے شوکت منظور چیمہ، قیصر اقبال سندھو ، پیر غلام فرید ، میاں مظہر جاوید ، تمام ای ڈی او ز ، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی اوز ، ٹی ایم اوز ، صوبائی محکموں کے ایکسئین ، ایم ڈی واسا اور دیگر شریک تھے۔(جاری ہے)
ڈی سی اونے ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں ابھی بہت کام کی ضرورت ، عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی اور طلباء و طالبات کی تعداد کے مطابق 907سکولوں میں مزید 2697کمروں کی اشد ضرورت ہے جن کی تعمیر کے لیے تقریباََ اڑھائی ارب درکار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سکولوں کی خطرناک عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا گیا اور ضلع میں 232سرکاری سکولوں کو خطر ناک اور انتہائی خطر ناک قرار دیا گیا ہے جن کو مرحلہ وار تعمیر کیا جائے گا ، اس مد میں بھی بھاری فنڈز درکار ہیں ۔ اجلاس میں 33مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کر کے ہائی کا درجہ دینے کی بھی منظوری دی گئی اور تمام پارلیمنٹرینز سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے اپنے حلقہ کے ایسے سکولوں کی نشاندہی کریں جن میں طلبا ء کی تعداد تین سو( د یہی )اور پانچ سو (شہری) علاقوں میں ہو ۔ ڈی سی او نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے ضلع میں مختلف اشیائے خوردونوش پر دی جانے والی سبسڈی کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 17 رمضان بازاروں میں چینی، آٹا، برائلر گوشت ، انڈوں اور دیگر اشیاء پر 74لاکھ روپے سبسڈی دی جارہی ہے ۔ اجلا س میں ممبرصوبائی اسمبلی چودھری شمشاد احمد خاں کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت اور انکی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.