`پشاور، ہائی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کی صوبائی کابینہ کا اجلا س
،20 تا 23 اگست2015 ء ،سنگوٹہ سوات میں چار روز ہ صوبا ئی کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ `
ہفتہ 13 جون 2015 21:39
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) اسلامک لائرز موومنٹ کے صوبائی صدر خان افضل خان ایڈ ووکیٹ کی صدارت میں ہفتہ کے روز پشاور ہائی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کی صوبائی کابینہ کا اجلا س منعقد ہوا ۔جس میں ممبران ِ خیبر پختونخوا بار کونسل نعیم الدین خان ، شوکت علی یوسف زئی ،نائب صدور ارباب عثمان خان ایڈووکیٹ ،شیر حیات خان ایڈووکیٹ دیر ، فضل رحمن خان ایڈووکیٹ ڈیرہ غازی خان، صوبائی سیکرٹری انفارمیشن شمشاد احمد خان ایڈووکیٹ،آصف علی شاہ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر زیارت خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
اجلاس میں،20 تا 23 اگست2015 ء ،سنگوٹہ سوات میں اسلامک لائرز موومنٹ کا چار روز ہ صوبا ئی کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر روہنگیا،برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے قرار داد بھی پیش کی گئی اور حکومت پاکستان کی سرد مہری کی شدید مذمّت کی گئی ۔(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خان افضل خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس کنونشن سے آئی ایل ایم کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
جس سے ملک میں اسلامی حکومت کے لئے راہ ہموار ہو گی۔انہوں نے برما کے ظلم میں پِسے مسلمانوں کی زبوں حالی پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاٹس سے مس نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت امریکہ اور یہود یوں اور ہندولابی کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے ۔اس سلسلہ میں او آئی سی کا کردار محض صفر کے برابر ہے`متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.