`پشاور،ڈی جی امان الله خان میموریل ٹینس چیمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ `

ہفتہ 13 جون 2015 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ڈی جی امان الله خان میموریل ٹینس چیمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ چیمپئن شپ میں مینز سنگل میں شاہد آفریدی نے ثاقب عمر کو 6-2 اور6-4 سے شکست دی، شاہ محمود نے ہدایت الله کو 6-1 اور 6-3 سے یوسف خان نے پولیس کے افتخار کو 6-3,6-2 ، عرفان الله نے امجد ناصر کو 6-1 اور 6-3 سے ہرایا ، اسرار گل نے وکیل خان کو 6-3 اور6-4 سے ،افتخار خان نے خالد آفریدی کو 6-4-6-3 سے شکست دی جبکہ آیاز خان نے ذاکر الله کو 6-2 اور6-3 سے اور عباس خان نے اعجاز عمر کو 6-4 اور6-3 سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح انڈر18 کیٹگری میں برکت الله نے احسن ولید کو 6-0اور6-3 سے اسد الله نے شہریار کو 6-1 اور6-4 سے یوسف خان نے عبدالله کو 6-1 اور6-3 سے عامر خان نے خانزدہ کو 6-1 اور6-3 سے فرحان الله نے عامر نسیم کو 6-3 اور6-2 سے ، عاقب عمر نے حسیب خان کو 6-0 اور6-3 سے ، شعیب خان نے بلال خان کو 6-2 اور6-3 سے جبکہ ثاقب عمر نے کاشف خان کو 6-3 اور6-4 سے شکست دیکر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی ۔ چیمپئن شپ کا فائنل 16 جون کو کھیلاجائے گا`

متعلقہ عنوان :