ورلڈہاکی لیگ 20جون سے برسلز بیلجیئم میں کھیلی جائے گی
ٹورنامنٹ کے وکٹری اسٹینڈ پرآنے والی 3 ٹیمیں ریو اولمپک 2016 کیلئے کوالیفائی کریں گی ہاکی لیگ میں شریک 10 ٹیموں کو2 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ،پاکستان روایتی حریف بھارت، آسٹریلیا، پولینڈ اور آئر لینڈ کے ساتھ گروپ اے میں شامل گرین شرٹس 24جون کو آسٹریلیا ،26جون کو روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی
ہفتہ 13 جون 2015 21:24
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ورلڈ ہاکی لیگ20 جون سے برسلز بیلجیئم میں کھیلی جائے گی ۔ ٹورنامنٹ کے وکٹری اسٹینڈ پرآنے والی تین ٹیمیں ریو اولمپک دوہزارسولہ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ورلڈ ہاکی لیگ بیس جون سے برسلز بیلجیئم میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے وکٹری اسٹینڈ پرآنے والی3 ٹیمیں ریو اولمپک 2016 کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
ورلڈ ہاکی لیگ میں شریک 10 ٹیموں کو2 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان روایتی حریف بھارت، آسٹریلیا، پولینڈ اور آئر لینڈ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔(جاری ہے)
دس ملکی ٹورنامنٹ کے وکٹری اسٹینڈ پر آنے والی3 ٹیمیں ریو اولمپک2016 کیلئے کوالیفائی کرلیں گی۔ پاکستان ٹیم بدھ کو برسلز روانہ ہوگی۔16 اور18 جون کو قومی ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ سے پہلے بیلجیئم کیخلاف2 پریکٹس میچز کھیلے گی۔
بیس جون کو اولمپک کوالیفائرز میں پاکستان پہلا میچ پولینڈ سے کھیلے گا۔24 جون کا قومی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکراو 26جون کو ہوگا۔28 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ سے کھیلے گا۔ یکم جولائی کو کوارٹرفائنل کھیلے جائیں گے،جبکہ تین جولائی کوسیمی فائنل اور پانچ جولائی کوفائنل ہوگا۔ `مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
ٹیم مینجمنٹ رضوان کا بیٹنگ آرڈر بدلنے کی خواہاں، کپتان اور رضوان مخالف : ذرائع
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.