`درگئی،پیپلز پارٹی کا دفتر اور تحصیل کونسلر کی سیمنٹ کی دکان مسمار کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال`
ہفتہ 13 جون 2015 21:24
درگئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) سخاکوٹ بازار میں گذشتہ رات پیپلز پارٹی کے دفتر اور تحصیل کونسلر حاجی اعظم خان جھاڑے کے سیمنٹ دکان کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال۔تفصیلات کے مطابق : تحصیل درگئی کے سخاکوٹ بازار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر اور پیپلز پارٹی کے نو منتخب تحصیل کونسلر حاجی اعظم خان جھاڑے کے سیمنٹ دکان کو رات کے وقت ایکسی ویٹر کے ذریعے مسمار کرنے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنان اور سخاکوٹ بازار کے دکانداروں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاجی طور پر اپنی دکانوں کو بند کرکے شٹر ڈاؤن کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرہ کی قیادت پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و منتخب ضلعی کونسلر سید احمد علی شاہ باچہ نے کی جبکہ احتجاج میں سکرٹری عنایت خان ، سابقہ تحصیل ناظم و ضلعی کونسلر محمد یوسف خان ، حاجی اعظم خان جھاڑے ، پی ٹی آئی کے تحصیل کونسلر سبز علی خان ، کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر فضل رازق خان ، پی پی پی تحصیل درگئی کے جنرل سکرٹری محمد یونس خان ، ڈیگے مارکیٹ کے صدر حمیداللہ خان ، عالمگیر خان ، حضرت گل ، پیپلز پارٹی تحصیل درگئی کے صدر و ضلعی کونسلرحاجی محمد طیب ، شمشیر علی خان ، سخاکوٹ ٹرید ایسوسی ایشن کے صد ر ظہور خان ،حاجی اعظم خان جھاڑے ، پیپلز پارٹی کے ہی ضلعی کونسلر زمحمد سفید خان ، محمد خان مہمند اور کثیر تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان اورتاجر برادری شریک ہوئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.