` بھارت حملہ کی غلطلی نہ کرے ورنہ دنیا سے مٹ جائیگا، ثروت اعجاز قادری

مودی کے جارحانہ عزائم بے نقاب، بھارت نے حملہ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے ملیگا، مودی کے جارحانہ عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں،بیان `

ہفتہ 13 جون 2015 21:12

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) سربراہ پاکستان سُنی تحریک انجینئرمحمدثروت اعجازقادری نے بھارتی وزر اعظم نریندرمودی کے جارحانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے انتہا پسندانہ اور دھشت گردانہ عزائم دُنیاکے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں،بھارت نے اگر میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھنے کی غلطی کی تو پاکستان کے غیور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا جذبہ رکھتے ہیں، پاکستان اسلام کا قلعہ اورایک ایٹمی طاقت ہے ،ہم لمحہ بھر میں ہندوستان کے دانت کھٹے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لہذابھارت بھول کربھی پاکستان پر حملہ کی غلطی نہ کرے ورنہ بھارت کا وجودہمیشہ کیلئے دنیا کے نقشہ سے مٹ جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جنرل راحیل شریف کے بیان کو قومی امنگو ں کا ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں خاردار باڑوں کی حد بندیاں کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو قید نہیں کرسکتیں انشاء اللہ کشمیر کی آزادی کاسورج جلد طلوع ہو گا،انہوں نے میانمار میں بھارتی مداخلت اور مسلمانوں کی نسل کشی کے بھارتی اعتراف جرم پر اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کے اداروں اور سلامتی کونسل کی توجہ مبذو ل کراتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اور ان کے درباری وزراء کے بیانات سے واضح ہو گیا کہ بھارت انتہاپسندی کے تعصب میں اپنے سیکولرازم کاوعویٰ بھی بھول گیا ہے اس کی واضح مثال بھارت میں مسلمان ،اور اقلیتوں کے ساتھ روارکھی جانے والی متعصبانہ بھارتی حکومت کی پالیسیاں اورمسلمانوں کی نسل کشی ،عبادت گاہوں کو شہید کیا جانا ہے، انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کے دہشت گردانہ بیانات پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خاموشی پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھانے کا نہیں بلکہ جرأت مندانہ کردار ادا کرتے ہوئے ملکی سا لمیت اور بقاء کے تحفظ کیلئے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا ہے،میاں نواز شریف قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے بھارت کی بزدلانہ گیڈر بھبکیوں کا منہ توڑ جواب دیں ۔

بزمی `

متعلقہ عنوان :