`بہاول پور،اندھا قتل، 48گھنٹوں میں ملزم گرفتار کرنے پر ایس ایچ او اور سب انسپکٹر ..
تازہ ترین : 1

`بہاول پور،اندھا قتل، 48گھنٹوں میں ملزم گرفتار کرنے پر ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کوCC-IIاور نقد انعام `

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)ریجنل پولیس آفیسر احسان صادق نے تھانہ چنی گوٹھ کی حدود میں ہونے والے اندھے قتل کو48گھنٹوں میں ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او چنی گوٹھ مہر عبدالجباراور تفتیشی آفیسر اللہ بخش درانی سب انسپکٹر کوCC-IIاور نقد انعام دیا۔ تفصیل کے مطابق چند روز قبل موضع پنوں جھلن کے رہائشی بیلدار محمد شبیر کونامعلوم ملزم نے دورانِ ڈیوٹی فائر مار کر ہلاک کردیا۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے فوری طور پر ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔جس پر SHOچنی گوٹھ مہر عبدالجبار اور SIاللہ بخش دورانی پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور موقع واردات کو محفوظ کرکے علاقے کے کھوجیوں اور سنیفرڈاگ کی مدد سے کھرا رواں کیا جوکہ اصل ملزم محمد خادم اچھا کے گھر تک پہنچا جوکہ خوفِ مْقدمہ سے روپوش ہو چکا تھا۔ایس ایچ او چنی گوٹھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف جگہوں پر ریڈ کیے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ہیو مین ریسورسز کا استعمال کرتے ہوئے اصل ملزم کو گرفتار کر لیاجس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایس ایچ او کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی`

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 21:06:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں