`ھنگو،19یونین کونسلوں میں جے یو آئی ف کو 10ارکان کی حمایت حاصل ، ضلعی حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت حاصل ہو گئی `

ہفتہ 13 جون 2015 21:06

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)جمعیت علمائے اسلام ف سے ضلع کونسل کے تین آزاد رارکان کا اتحاد ضلع ھنگو کے 19یونین کونسلوں میں جے یو آئی ف کو 10ارکان کی حمایت حاصل ضلعی حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت حاصل ہو گئی جمعیت علمائے اسلام ضلع ھنگو کے امیر کی صوبائی حکومت سے ھنگو میں ضلعی حکومت بنانے کیلئے مینڈیٹ تسلیم کر نے کا مطالبہ اس حوالے سے ھنگو کے علاقہ جوزارہ ریسٹ ہاؤس میں جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب ضلع کونسل کے اراکین اتحاد کرنے والے تین آزاد ارکان سمیت 10ضلع کونسل کے ارکان کا ایک اجلاس زیر صدارت جمعیت علمائے اسلام ضلع ھنگو کے امیر و ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ 43تحصیل ٹل مفتی سید جنان منعقد ہوا اجلاس میں جے یو ائی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولوی عزیز احمد اشرفی ،سابق ایم پی اے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء حاجی عتیق الرحمان ،پیر سید زاھد حسین میاں ،ملک زنڈی گل ،ملک مصلی خان کے علاوہ ضلع کونسل کے دس ارکا ن جس میں جمعیت علمائے اسلام کے منتخب ضلع کونسل کے امیدوار مفتی عبید اللہ یوسی کاہی ،حاجی عبدلعزیز یوسی دلن ،زمان نور یوسی درسمند ،مولانہ محمد واجد یوسی بلیامینہ ،اسد اللہ یوسی ٹل رورل ،میاں تجمل حسین یوسی نریاب ٹو ،صاحب زادہ گل یو سی محمد خواجہ سمیت تین آزاد ارکان سید عمر یو سی کچ ،سید جلیل میاں یوسی رائیسان ،حاجی زیارت گل یو سی دربند کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنماؤں ،علمائے کرام اور عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی شمولیت کی تقریب کے موقع پر آزاد گروپ کے سربراہ ضلع کونسل رائیسان کے منتخب ممبر سید جلیل میاں نے خطاب کرتے ہوئے جے یو ائی ف سے باقاعدہ اتحاد کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم نے سوچ و بیچار کے بعد ھنگو میں حکومت سازی کے لئے جمعیت علمائے اسلام ف سے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ جمعیت کے ساتھ مل کر ہم ھنگو کے عوام کے بہتر انداز میں خدمت کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں سید جلیل حسین میاں یو سی رائیسان ضلع کونسل کے ممبر حاجی زیارت گل یو سی دربند ضلع کونسل کے ممبر،سید عمر یو سی کچ ضلع کونسل کے ممبر جمعیت علمائے اسلام سے اتحاد کا اعلان کرتے ہیں جمعیت علمائے اسلام ھنگو میں ڈسٹرکٹ ناظم(چیئرمین )کے لئے جو بھی امیدوار سامنے لائی گی ہمارا گروپ اس کے مکمل حمایت اور سپورٹ کرے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ضلع ھنگو کے امیر وممبر صوبائی اسمبلی مفتی سید جنان نے اتحاد کرنے والے آزاد اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان آزاد ممبران نے ھنگو کے مفاد کے خاطر کروڑوں کا آفر ٹھکرا کر ہمارے ساتھ اتحاد کیا ہے ہم ضلع ھنگو کے اقتدار میں ان کو اپنے ساتھ شریک رکھیں گے اور مل کر علاقے کے ترقی کے لئے کام کریں گے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح ہم نے صوبائی اسمبلی میں ان کا مینڈیٹ تسلیم کیا ہے اسی طرح صوبائی حکومت ضلع ھنگو میں ہمارا مینڈیٹ تسلیم کریں کیونکہ ہم کو ضلع ھنگو میں ضلعی حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت حاصل ہو گئی ہیں یاد رہے کہ ضلع ھنگو کے ا19یونین کونسلز میں سے یو سی دوابہ اور یوسی کربوغہ شریف کے نتائج ابھی تک تنازعہ کے وجہ سے نہیں ائے ہیں اگر آ بھی گئے تو ضلع ھنگو میں جے یو ائی کو حکومت بنانے کے اکثریت حاصل ہو گئی ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل ٹل میں بھی جے یو ائی حکومت بنائی گی اور تحصیل ھنگو میں دیگر اراکین سے مل کر جے یو ائی مخلوط حکومت بنائی گی `