انٹر ڈسٹرکٹ رائٹ ٹو پلے پیس فٹ بال ٹورنامنٹ مردان فٹ بال کلب نے جیت لیا
تازہ ترین : 1
انٹر ڈسٹرکٹ رائٹ ٹو پلے پیس فٹ بال ٹورنامنٹ مردان فٹ بال کلب نے جیت ..

انٹر ڈسٹرکٹ رائٹ ٹو پلے پیس فٹ بال ٹورنامنٹ مردان فٹ بال کلب نے جیت لیا

چارسدہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) انٹر ڈسٹرکٹ رائٹ ٹو پلے پیس فٹ بال ٹورنامنٹ مردان فٹ بال کلب نے جیت لیا ۔ فائنل میچ کے موقع پر ہزاروں تماشائیوں نے دلچسپ میچ سے محظوظ ہو گئے ۔ ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے 16ٹیموں نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ رائٹ ٹو پلے پیس فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مردان فٹ بال کلب نے سوات کلب کوچار کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دے کر جیت لی۔

مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیاجس کے بعد میچ کا فیصلہ پلنٹی کک پر ہوا۔ مردان کلب نے چار کے مقابلے میں پانچ گول کرکے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ کے موقع پر ہزاروں تماشائیوں دلچسپ میچ سے محظوظ ہو گئے ۔ فائنل میچ کے موقع پر ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ اور نو منتخب ضلعی ممبر غزن خان نے کھلاڑیوں میں انعامات اور نقدرقومات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر رائٹ ٹو پلے کے نمائندہ گان ولی خان، خیرالامین ، حماد اور ڈی ایف اے مردان کے چیئر مین علی گوہر بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 20:56:03

اپنی رائے کا اظہار کریں