راولپنڈی میں پہلے ڈس ایبل سپورٹس سٹیڈیم بنانے کااعلان

ہفتہ 13 جون 2015 20:56

راولپنڈی میں پہلے ڈس ایبل سپورٹس سٹیڈیم بنانے کااعلان

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء )ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر اظہرجدون نے ڈس ایبل کھلاڑیوں کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے پہلے ڈس ایبل سپورٹس اسٹیڈیم بنانے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تیئسواں آل پاکستان ڈس ایبل سپورٹس فیسٹیول 2015ایب آباد میں منعقد ہوا،جس کاافتتاح مہمانان گرامی ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹراظہرجدون اورڈائریکٹر سپورٹ خیبرپختوان خواہ طار ق محمود نے کیا ،جب کہ اس موقع پران کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ایب آباد سردارشکیل ،تحصیل ممبرصادق خان،سپورٹس آفیسر پشاور دل شیر خان ودیگر موجود تھے ،فیسٹیول میں بتیس اضلاع سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ،جس میں رضی سپورٹس اکیڈیمی راولپنڈی نے سوکلومیٹراپرڈس ایبلٹی میں گولڈ میڈل جیتنے کااعزاز حاصل کیا،اپرسومیٹر ریس میں علی رضااول رہے ،بیساکی ریس میں جیت کرشاکر علی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا،جب کہ لوڈس ایبلٹی ریس میں شاہد علی اورعلی رضانمایاں پوزیشن پررہے ، دن کے اختتام پرراولپنڈی کی ٹیم سرگودھاکی ٹیم کو شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی، اس موقع پرڈاکٹر اظہرجدون کاکہناتھاکہ آپ کے ارادے اورعزائم مضبوط ہیں،پوری قوم اسی ارادے کولے کرآپ کے ساتھ کھڑی ہے ،آپ کاجوش وجذبہ دیکھتے ہوئے آج میں ایب آباد میں پہلے ڈس ایبل سپورٹس اسٹیڈیم بنانے کااعلان کرتاہوں ۔