عوامی حلقوں نے چیف آفیسر کھاریاں شیخ وجاہت حفیظ صدیقی کی کار کردگی پر اظہار اطمینان کا اظہار

ہفتہ 13 جون 2015 20:35

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)کھاریاں کے عوامی حلقوں نے چیف آفیسر کھاریاں شیخ وجاہت حفیظ صدیقی کی کار کردگی پر اظہار اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن سے انہوں نے کھاریاں کا چارج سنبھالا ہے صفائی کے ساتھ دیگر مسائل بھی بہترین طریقے سے حل ہورہے ہیں کھاریاں شہر کے گلی محلوں میں خود جا کر معائنہ کرتے ہیں اور صفائی کے کاموں کی نگرانی بھی خود کرتے ہیں اس سے قبل کھاریاں شہر کونظر انداز کیا جارہا تھا اب سینٹری ورکر گلی گلی کام کر تے دکھائی دیتے ہیں جبکہ شہر کے بیرونی علاقوں میں بھی صفائی کا نظام منظم انداز میں ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی اور تجارتی حلقوں نے شیخ وجاہت حفیظ صدیقی کی بہترین کا رکردگی پر خراج تحسین پیش کیااور کہا ہے کہ ساری کا رکردگی کا کریڈٹ اے سی ڈاکٹر افشاں رباب سید کو جاتا ہے جن کی قیادت ٹی ایم اے کھاریاں کی پوری ٹیم دن رات عوامی مسائل حل کرنے میں عملاً کوشاں ہے۔