ایگزیکٹ کے سرور سے فحش ویب سائٹ کا کارڈ ملا ہے: ایف آئی اے حکام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جون 2015 20:17

ایگزیکٹ کے سرور سے فحش ویب سائٹ کا کارڈ ملا ہے: ایف آئی اے حکام
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) ایف آئی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کے سرور سے فحش ویب سائٹ کا کارڈ ملا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کی جانب سےایگزیکٹ کے سرور سے فحش ویب سائٹ کا کارڈ ملنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ فحش ویب سائٹ ایگزیکٹ کے دفتر سے ملنے والے کمپیوٹر پر بنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

فحش ویب سائٹ کی ہوسٹنگ ایگزیکٹ کے سرور سے ہوتی تھی جبکہ اپلوڈ بھی ایگزیکٹ کے سرور سے ہی کی جاتی تھی۔

ایف آئی حکام نے بتایا ہے کہ فحش ویب سائٹ کا کارڈ کمپیوٹرز کے فرانزک ٹیسٹ کے دوران سامنے آیا جبکہ مزید فرانزک ٹیسٹ میں مزید ڈیٹا مل سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ایگزیکٹ پر فحش ویب سائٹ چلانے کے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں اور ایگزیکٹ انتظامیہ کی جانب سے اس کی تردید کی جاتی رہی ہے تاہم اب ایف آئی اے نے ان الزامات کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :