تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کو تحقیقاتی کمیشن میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا
تازہ ترین : 1
تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کو تحقیقاتی کمیشن میں تبدیل کرنے کا مطالبہ ..

تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کو تحقیقاتی کمیشن میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے تحقیقاتی کمیشن کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں تحریک انصاف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن تحقیقاتی کمیشن میں تبدیل کردیا جائے۔

تحریک انصاف کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ ن لیگ اور تحریک انصاف کی بحث ختم ہونے والی ہے لیکن دھاندلی کی تحقیقات شروع ہونا ابھی بھی باقی ہے۔آرڈیننس کے مطابق کمیشن دھاندلی کی تحقیقات کا اب باقائدہ آغاز کرے اور اس کی شروعات آر اوز سے کی جائے اور ان سے پوچھا جائے کہ آیا نتائج سنانے سے پہلے امیدواروں کو مطلع کیا تھا یا نہیں۔یہ ثابت ہوچکا ہے کہ کچھ حلقوں میں زائد بیلٹ پیپرز بھیجے گئے جبکہ کچھ حلقوں میں فارم 15 غائب ہیں۔ نادرا سے رپورٹ میں فارم 15غائب ہونے کے ذکر پر تحقیقات کی جائیں۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 19:51:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں