` بھارت کو ہرگز سلامتی کونسل کا رکن نہیں بنے دینگے ِ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں‘راحیلہ خادم حسین `

ہفتہ 13 جون 2015 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرگز سلامتی کونسل کا رکن نہیں بنے دینگے ِہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں،بھارت پاکستان کے نرم رویے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے،نرندرمندی کا اصل چہرہ ساری دنیا کے سامنے آچکا ہے کہ پاکستان کو دوٹکرے کرنے میں بھارت کا ہاتھ ملوث ہے،کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اس کے بغیر بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے،ایک بیان میں راحیلہ خادم حسین نے کہا کہ پاکستان غربت،تعلیم ،صحت اور دہشتگردی کے سے جنگ لڑ رہا ہے ،ہماری حکومت کی پہلے دن سے ہی پالیسی رہی ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کیے جائیں ،وزیر اعظم نواز شریف کے نرم رویے کا مودی نے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے سادی دنیا جانتی ہے پاکستان کو دو لخت کرنے میں بھارت کا اہم رول ہے ،بھارتی وزیر اعظم کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں،جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا،بھارتی وزیر اعظم کے بیان کے خلاف ہم اقوام متحدہمیں جائیں گے اور بھارت کو کبھی بھی سلامتی کونسل کو رکن نہیں بنے دینگے۔

(جاری ہے)

کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کرنے والا بھارت کبھی امن و سلامتی کی بات کرہی نہیں سکتا

متعلقہ عنوان :