`پاکستان آرمی یوتھ ایمپلائمنٹ سکیم کے تحت قبائلی علاقوں سے پانچ ہزار بے روزگار نوجوانوں کو بیرون ممالک بھیجا جائیگا ،سردار مہتاب احمد
فاٹا ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دو کروڑ ساڑھے باسٹھ لاکھ نان اے ڈی پی سکیم کے تحت منظور کردئیے ،پہلے مرحلے میں 350فاٹانوجوانوں کو بیرونی ممالک بھیجے جائیں گے،گورنر خیبرپختونخواہ `
ہفتہ 13 جون 2015 19:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی یوتھ ایمپلائمنٹ سکیم (YES)کے تحت قبائلی علاقوں سے پانچ ہزار بے روزگار نوجوانوں کو مشرقی وسطیٰ کے ممالک جن میں سعودی عرب، دوبئی اور قطر شامل ہیں بھیجا جائیگا جس کیلئے فاٹا ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (FDWP)نے دو کروڑ ساڑھے باسٹھ لاکھ روپے نان اے ڈی پی سکیم کے تحت منظور کردئیے ہیں جن سے پہلے مرحلے میں 350فاٹانوجوانوں کو بیرونی ممالک بھیجے جائیں گے۔
گورنر نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے فاٹا سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے یوتھ ایمپلائمنٹ پیکیج کا اعلان کیاہے جس کے تحت مختلف شعبوں میں فاٹا کے نوجوانوں کو مشرقی وسطیٰ کے ممالک میں روزگار فراہم کیا جائیگا۔(جاری ہے)
ان نوجوانوں میں فاٹا میں قائم مختلف تربیتی سنٹروں میں زیر تربیت نوجوان بھی شامل ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ اس پیکیج کے تحت تقریباً 5000افراد کو مشرقی وسطیٰ کے ممالک سعودی عرب، دوبئی اور قطر میں مختلف کاروباری اداروں میں روزگار فراہم کیا جائیگا اور اس سلسلے میں پاکستان آرمی ڈیٹا اکھٹا کر رہی ہے۔ گورنر سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ فاٹا یوتھ ایمپلائمنٹ پیکج کے نفاذ کیلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کی غرض سے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں فاٹا نوجوانوں کو مشرقی وسطیٰ کے ممالک میں روزگار کیلئے بھیجوانے کے تمام امور شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روانگی سے قبل تمام لوازمات پورے کئے جا رہے ہیں جن میں پاسپورٹ کی تیاری ، میڈیکل، ویکسی نیشن، ویزا، نادرا کارڈ کی تیاری ، ہوائی جہاز کا ٹکٹ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہر نوجوان پر اٹھنے والے اخراجات کا 75 فیصد خرچہ FDWPبرداشت کریگی جبکہ باقی 25فیصد رقم پاک فوج کے ذرائع سے فراہم کیا جائیگا۔دریں اثناء گورنر سردار مہتاب احمد خان نے پاک فوج کی جانب سے فاٹا کے بے روزگار نوجوانوں کو بیرونی ممالک میں روزگار کی فراہمی کے لئے شروع کردہ فاٹا یوتھ ایمپلائمنٹ پیکیج کو سراہتے ہوئے اسے فاٹا کے نوجوانوں کیلئے انتہائی سود مند منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فاٹا کے بے روزگار نوجوانوں کو با عزت روزگار کے مواقع فراہم ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے نوجوانوں نے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں بلکہ امن و امان کی بحالی اور فاٹا کے تعمیر نو میں بھی فوجی جوانوں کی کوششیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ روزگار کی فراہمی کی یہ نئی سکیم فاٹا کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے مثبت نتائج برآمد ہو نگے اور قبائلی عوام اپنے بچوں کو بیرونی ممالک میں بہتر روزگار ملنے پر خوشی اور اطمینان محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ذریعہ آمدن ملنے سے قبائلی نوجوانوں اور انکے خاندانوں کی معیار زندگی بہتر ہو سکے گی۔ گورنر نے کہاکہ حکومت قبائلی عوام کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کریگی اور ان کی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی۔ `متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.