17 جون کی شام پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں رویت کا امکان نہیں: رویت ہلال ..
تازہ ترین : 1
17 جون کی شام پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں رویت کا امکان نہیں: ..

17 جون کی شام پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں رویت کا امکان نہیں: رویت ہلال ریسرچ کونسل

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 17 جون کی شام پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں رویت کا امکان نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھے جانے کے حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دکھائی دینے والے نئے چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیئے جبکہ چاند سورج کے غروب کا درمیانی فرق 40 منٹ ہونا چاہیئے۔رمضان المبارک کا چاند 16 جون شام 7 بج کر 5 منٹ پر پیدا ہوگا تاہم 17 جون کی شام پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں رویت کا امکان نہیں۔ رمضان کا چاند ملک بھر میں جمعرات 18 جون کو واضح دکھائی دے گا۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 19:28:54

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں