فیصل آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 09کریمینلزاورمجرمان اشتہاری گرفتار

ہفتہ 13 جون 2015 19:23

فیصل آباد۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھی، اس ضمن میں فیصل آباد پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 05کلاشنکوف،02رائفل،بندوق، 10پسٹل30بوراسلحہ ناجائز قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے ہیں اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے سلسلہ میں سنگین مقدمات میں مطلوب 09مجرمان اشتہاری گرفتار کرکے کارروائی ضابطہ کی گئی اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے2470گرام چرس، 1276گرام ہیروئن اور 202 لیٹر شراب برآمد کرا لی گئی۔

متعلقہ عنوان :